ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نالوں پر قبضہ جات بحال کرانے بی بی ایم پی کی انہدامی مہم بحال

نالوں پر قبضہ جات بحال کرانے بی بی ایم پی کی انہدامی مہم بحال

Wed, 05 Oct 2016 11:27:35    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس اونیوز) چند ہفتوں کی خاموشی کے بعد شہر میں آج دوبارہ برہت بنگلو رمہانگر پالیکے کی طرف سے بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کیلئے انہدامی مہم شروع کردی گئی۔بمن ہلی اسمبلی حلقہ کے اونی شرنگیری لے آؤٹ کے قریب واقع سرینواس نگر میں بی بی ایم پی نے بڑے نالوں پر قبضہ کرکے تعمیر کئے گئے سات مکانات کی نشاندہی کی اور ان میں سے چار مکانات کو جزوی طور پر منہدم کردیاگیا۔ یاد رہے کہ پچھلے ماہ اسی لے آؤٹ میں جب انہدامی مہم چلائی گئی تو اس وقت یہاں کے کارپوریٹروں کی مداخلت سے مکان مالکان نے اپنے طور پر مکانات خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن مکان مالکان نے نوٹسوں کے مطابق مکانات خالی کرنے سے آج جب انکار کیا تو انہدامی مہم کو بی ڈبلیو ایس ایس بی نے باضابطہ آگے بڑھایا۔ انہدامی مہم شروع ہونے پر مکان مالکان نے مزاحمت کی ، اس کے باوجود بھی انہدامی مہم انجام دی گئی۔ اسی طرح یلہنکا کے چوڈیشوری وارڈ میں آنے والے ہاروہلی میں بڑے نالے پر ترتیب خالی زمینات پر قبضہ کیاگیا۔مہادیو پورہ کے بلندور وارڈ میں چار ، بمن ہلی کے ارکیرے واڈ میں سوپن ہلی میں دو مکانات گرائے گئے اور تین خالی زمینات قبضہ میں لی گئیں۔ داسر ہلی کے شٹہلی وارڈ میں آنے والے میادر ہلی دیہات میں بھی انہدامی مہم چلائی گئی اور چار خالی زمینات پر بی بی ایم پی نے اپنا قبضہ بحال کرلیا۔


Share: