ناسک 24ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں تحریک چلا رہے مراٹھا برادری کے لوگوں نے آج ناسک میں تپوون علاقے سے ضلع کلکٹر کے دفتر تک پرامن طریقے سے مارچ نکلا۔منتظمین نے کہا کہ’’مراٹھا انقلاب مورچہ‘‘کے بینر تلے نکالے گئے اس مارچ میں کئی ملین لوگ شامل ہوئے۔یہ مارچ قریب پانچ گھنٹے کے بعد گولف کے میدان میں اختتام ہوا۔اس مارچ میں بڑی تعداد میں نوجوان اور خواتین شامل ہوئے۔ریاست میں دوسرے مقامات کی طرح یہاں بھی یہ مورچہ پرامن رہا۔مہاراشٹر کی سیاست میں دخل رکھنے والے اس کمیونٹی کے لوگ گزشتہ ایک ماہ سے ریاست کے کئی شہروں میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔احمد نگر ضلع کے کوپرڈی میں دو ماہ پہلے مراٹھا برادری کی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعہ کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔اس معاملے میں ملزم دلت ہیں۔