ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میں باہر ہوا، استعفی دینے کی ضرورت نہیں:نرنجن شاہ

میں باہر ہوا، استعفی دینے کی ضرورت نہیں:نرنجن شاہ

Wed, 04 Jan 2017 22:48:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جنوری(یس او نیوز اآئی این ایس انڈیا)چار دہائی سے زیادہ وقت تک سوراشٹر کرکٹ یونین(ایس سی اے)کا حصہ رہے تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر نرنجن شاہ نے آج کہا کہ ہندوستانی کرکٹ میں لوڈھا کمیٹی کے اصلاح پسند اقدامات کو لاگو کرنے کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ ریاستی یونین سے باہر ہو گئے ہیں۔شاہ نے کہا کہ ان کے ایس سی اے میں سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لوڈھا کمیٹی کی سفارشات نے انہیں کرکٹ انتظامیہ میں کسی بھی عہدے پر بنے رہنے کے لئے نااہل کر دیا ہے۔دیگر سفارشات میں لوڈھا کمیٹی نے بی سی سی آئی اور ریاستی کرکٹ میں عہدیداروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70سال تک محدود کر دی ہے۔شاہ 72سال کے ہیں۔شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد میں باہر ہو گیا ہوں (سوراشٹر کرکٹ سے)، کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے اور استعفی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔اہلیت کو لے کر عدالت کا حکم واضح ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ مشیر کے کردار کے لئے تیار ہیں؟ شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ نئے عہدیداروں کو کرنا ہے،میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں مطمئن شخص کے طور پر سوراشٹر کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ایس سی اے ملک میں سب سے بہترین اداروں میں سے ایک ہے۔
 


Share: