منگلورو 8/اگست (ایس او نیوز)سولیا مڈیکیرے ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار پیچھے سے لاری کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کارکے ڈرائیور اپن انگڈی کے محمد اشرف کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ شونٹی کوپا کے رہنے والے عبدالرشید باقوی جو اپن انگڈی کی مسجد میں مدرس ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔انہیں علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا ہے۔