ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مَنگلورو کے آلیوے باگل میں ماہی گیری کی کشتی غرق، چھ ماہی گیر محفوظ

مَنگلورو کے آلیوے باگل میں ماہی گیری کی کشتی غرق، چھ ماہی گیر محفوظ

Sun, 23 Aug 2026 14:57:30    S O News
مَنگلورو کے آلیوے باگل میں ماہی گیری کی کشتی غرق، چھ ماہی گیر محفوظ

مَنگلورو، 23 اگست (ایس او نیوز): مَنگلورو کے آلیوے باگل میں اتوار کو گہرے سمندر سے ماہی گیری مکمل کرکے واپس لوٹنے والی ایک پرشین ماہی گیری کشتی حادثے کا شکار ہوکر غرق ہوگئی، تاہم کشتی میں سوار تمام چھ ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ’ایان‘ نامی یہ کشتی ابراہیم خلیل کی ملکیت تھی۔

ذرائع کے مطابق کشتی گہرے سمندر میں ماہی گیری کے بعد مَنگلورو کے پرانے بندرگاہ کے قریب آلیوے باگل سے گزر رہی تھی کہ اس کا نچلا حصہ پتھروں سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے نتیجے میں کشتی کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا اور تیزی سے پانی اندر داخل ہونے لگا، جس کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر قریب موجود دوسری ماہی گیر کشتیوں کے ماہی گیر فوری طور پر مدد کے لیے پہنچے اور کشتی میں پھنسے تمام چھ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

حادثے میں ماہی گیروں کے محفوظ رہنے سے ایک بڑے جانی نقصان کا امکان ٹل گیا، تاہم کشتی کے غرق ہونے سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ 


Share: