ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کوبھگوان نے قیمتیں بڑھانے کے لیے بھیجا ہے : کرناٹک کے وزیر شیو راج تھنگڑ گی نے وزیراعظم کے بیان کو لیا آڑے ہاتھ

مودی کوبھگوان نے قیمتیں بڑھانے کے لیے بھیجا ہے : کرناٹک کے وزیر شیو راج تھنگڑ گی نے وزیراعظم کے بیان کو لیا آڑے ہاتھ

Tue, 28 May 2024 17:46:31    S.O. News Service

بینگلور 28/ مئی (ایس او نیوز ) کو پل ضلع کے انچارج وزیر شیو راج تھنگڑ گی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھگوان مینڈیٹ کے حالیہ دعوے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  شاید بھگوان نے مودی کو ہندوستان میں قیمتیں بڑھانے کے لئے  بھیجا ہے۔

یاد رہے کہ 2014  میں انتخابات کے موقع پر مودی نے کہا تھا کہ وہ  چائے والا ہے، 2019 میں انہوں نے اپنے آپ کو چوکیدار کہا تھا، مگر اِس بار 2024 کے انتخابات کے موقع پر مودی نے کہا کہ اُسے بھگوان نے  بھیجا ہے، ان کے حالیہ بیان  کو لے کر کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران   انہیں آڑے ہاتھ لے رہے ہیں، ایک طرف کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے    مودی کے بیان پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ   مودی کے بھگوان نے مودی کو صنعت کار گوتم اڈانی اور انل امبانی کی مدد کرنے کے لئے بھیجا  ہے  لیکن کسانوں اور مزدوروں کی مدد کرنے نہیں بھیجا ہے، اسی طرح اب  کانگریس کے شیورام تھنگڑگی نے    مودی کے بھگوان والے بیان پر کہا ہے کہ   اُنہیں بھگوان نے شائد قیمتیں بڑھانے کے لئے  ہندوستان بھیجا ہے۔

شمال مشرقی گریجویٹ حلقہ میں کانگریس کے امیدوار چندر شیکھر پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  اگرچہ کانگریس نے 50 سال حکومت کی ، لیکن  کانگریس نے ایک بار بھی  ایسا دعویٰ نہیں کیا کہ ہمیں بھگوان نے بھیجا ہے۔  ہم کانگریس والے ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹروں نے ہمیں بھیجا ہے ، ووٹروں نے ہی ہمیں اقتدار سونپا ہے اور ہمیں پورے ملک کے عوام  کے لئے  کام کرنا ہے۔، لیکن بی جے پی  والے ایسے بولتے ہیں جیسے بی جے پی نے ووٹروں  کو خرید لیا ہو۔ 


Share: