نئی دہلی،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تمل سپراسٹار وجے کی حال ہی میں ریلیز فلم ’مرسل‘ میں، جی ایس ٹی اورنوٹ بندی سے متعلق نظریہ پربی جے پی بھڑک گئی ہے۔ بی جے پی نے ان مناظر کو فلم کے پروڈیوسر سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ایسے وقت میں کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی، ایک بارپھر اس فلم کے بہانے نریندر مودی پرحملہ آورہوئے۔راہل گاندھی نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا’’مسٹر مودی سنیما تامل ثقافت اور زبان کا ایک مؤثراظہارہے۔تامل کے فخر’ مرسل‘ کے ساتھ مداخلت مت کرواوراسے دبانے کی کوشش نہیں کرو۔دوسری طرف، تمل ناڈو، بی جے پی کے صدر تاملیس سندران نے مرسل کے کچھ مناظرپراعتراض کیاہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مناظر کے ذریعے لوگوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ مقامی چینل کے مطابق بی جے پی کے اعتراض کے بعدہدایت کار نے ان مناظر کو اس فلم سے ہٹانے پر اتفاق کیاہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے جواب میں، مشہور فلم ڈائریکٹر مدرور بھڑکر نے کہاکہ میں کسی بھی فلم پرپابندی کے خلاف ہوں۔اس وقت جب آپ کے کارکنوں نے اپنی فلم انڈو سارکر کے خلاف مظاہرہ کیاتھا، میں آپ کی مددکی توقع کر رہاتھا،لیکن آپ مطمئن رہے۔