ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں اننت کمار ہیگڑے کے خلاف احتجاج

منگلورو میں اننت کمار ہیگڑے کے خلاف احتجاج

Wed, 13 Mar 2024 13:32:44    S.O. News Service

منگلورو، 13 / مارچ (ایس او نیوز) ملک کے آئین کو بدلنے سے متعلق کینرا رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے جو متنازعہ بیان دیا تھا اس کے خلاف نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے زیر اہتمام شہر امبیڈکر سرکل بلاک کانگریس کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔
    
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی کے نائب صدر ایوان ڈیسوزا نے اس بیان کے لئے اننت کمار ہیگڑے کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والوں کو ملک کے آئین پر ذرا بھی اعتماد نہیں ہے ۔ اس وجہ سے انہیں ملک میں اقتدار پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندرا مودی کے اندر ذرا سی بھی اخلاقی جرات ہے تو پھر اننت کمار ہیگڑے کو پارٹی اور پارلیمان سے نکال باہر کریں ۔ 
    
ایوان ڈیسوزا نے کہا کہ ملک کے دستور کی کاپی جلانے والوں کو بھی بی جے پی کی طرف سے تحفظ ملتا ہے ۔ گوڈسے کی حمایت کرنے والوں کو دیش کے عوام، نوجوانوں ،کسانوں اور خواتین کی ترقی کے سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ بی جے پی دیش دروہی لوگوں کی حمایت کرتی ہے ۔ 

دکشن کنڑا ضلع کانگریس صدر ہریش کمار نے کہا کہ وزیر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو بی جے پی کی جانب سے دیش کا مخالف قرار دیا جاتا ہے لیکن  اننت کمار ہیگڑے کے معاملے میں خاموشی اختیار کی جاتی ہے ۔ 
    
اس موقع پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر سوہان آلوا، کارپوریٹر اے سی ونئے راج، کسان مورچہ کے صدر رتیش آنچن کے علاوہ پارٹی کے لیڈران موجود تھے ۔ 


Share: