ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے سمندر میں غرقاب ہوا بینگلورو کا نوجوان

ملپے سمندر میں غرقاب ہوا بینگلورو کا نوجوان

Mon, 22 Apr 2024 19:48:58    S.O. News Service

اڈپی 22 / اپریل ( ایس او نیوز) ملپے ساحل پر سیاحت کے لئے آیا ہوا  منڈیا کا رہائشی  ایک نوجوان سمندر میں غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔

    بتایا جاتا ہے کہ مہلوک نوجوان  ناگیندرا (21 )   اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ سیاحت کے لئے ملپے  بیچ   آیا تھا، وہ بینگلور کی کسی کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ اس موقع پر پانچوں  سمندر میں تیرنے کے لئے اُترگئے  جس کے  دوران  ناگیندرا پانی میں ڈوب گیا۔  مقامی لائف گارڈس اور ماہر غوطہ خور ایشور ملپے فوراً ناگیندرا کی مدد کے لئے دوڑ پڑے اور اسے سمندر سے نکال کر منی پال کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا مگر اس کی جان بچانے کی کوشش میں کامیابی نہیں ملی اور اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ 

ملپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: