ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفر نگر: سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک، مہلوکین میں 5سالہ بچی بھی شامل 

مظفر نگر: سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک، مہلوکین میں 5سالہ بچی بھی شامل 

Mon, 23 Oct 2017 00:21:08    S.O. News Service

مظفرنگر ،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں مختلف حادثات میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی، مہلوکین میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے ۔یہ معلومات آج پولیس کی طرف سے دی گئی ہیں ۔ یہ حادثہ کل پیش آیا جب یہ لوگ بھیا دوج کے موقع پر اپنے رشتہ داروں کے گھر جا رہے تھے۔ مظفرنگر شہر سے تقریبا 15 کلو میٹر فاصلے پر واقع تتاوی گاؤں کے قریب 30 سالہ ایک نوجوان دیپک کی موت ہو گئی اور اس کاپانچ سال کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا اسی گاؤں میں ایک دوسرے واقعہ میں پانچ سال کی ایک بچی کی موت ہو گئی اوربچی کاباپ شدیدزخمی ہوگیا۔ہلاک شدگان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے مقامی نرسنگ ہوم میں داخل کیاگیاہے ۔ 


Share: