ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12سال بعد رہا

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12سال بعد رہا

Wed, 28 Sep 2016 15:52:40    S.O. News Service

نابلس،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو 12سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے 28سالہ عزمی مروان برکات کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے العین پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ فلسطینی اسیر برکات کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کی الجلمہ گذرگاہ سے رہا کیا گیا۔ الجلمہ گذرگاہ پر مروان برکات کے اہل خانہ اور دیگر دوست احباب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ وہاں سے ایک قافلے کی شکل میں فلسطینی شہری کو العین پناہ گزین کیمپ میں اس کی رہائش گاہ تک لایا گیا۔عزمی مروان برکات کو اسرائیلی فوج نے 2004ء میں گرفتار کیا تھا۔ اس پراسلامی تحریک مزاحمت حماس کے لیے کام کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔ رہائی سے قبل برکات کو کئی جیلوں میں منتقل کیا جاتا رہا۔ آخر میں اسے مجد جیل سے رہا کیا گیا۔
 


Share: