اٹاوہ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماجوادی پارٹی کے دوگروپوں میں تلخی کے درمیان آج دیوالی کے موقع پر ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو، صدر اکھلیش یادو اور ان کے سیاسی حریف چچا شیو پال سنگھ یادوعرصے بعدایک ساتھ نظر آئے۔ملائم نے دوبارہ دعویٰٗ کیاکہ ان کے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔دیوالی کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں سیفئی پہنچے ملائم نے اکھلیش، شیوپال، ایم پی دھرمیندر یادو، ایم پی تیج پرتاپ یادو، اور اپنے بھتیجے اور ضلع پنچایت صدر کے ساتھ تقریباََدوگھنٹے تک بات چیت کی۔ اگرچہ کل ملائم سے ملاقات کرچکے ان کے کزن اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ جنرل سکریٹری رام گوپال یادو آج کی میٹنگ میں شامل نہیں تھے۔تقریباََ دوگھنٹے بات چیت کے بعد، وہ سب گھر کے لانوں میں کرسیوں پربیٹھے تھے۔ تھوڑی دیر کے بعدشیوپال اوراکھلیش ایک ساتھ جمع ہوئے۔ملائم نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا پورا خاندان متحدہے۔ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، لہذا ہم سب یہاں گاؤں میں دیوالی کا جشن منانے کے لئے آئے ہیں۔صحافیوں کے سوال پرشیوپال سنگھ نے بھی کہا کہ ان کا خاندان ایک ہے۔ لیکن وہ آگے بڑھا رہا تھا۔یہ معلوم رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں اکھلیش اورشیوپال نے ایس پی ریاست کے صدر کے اختلافات پیداہوئے تھے۔گذشتہ ایک جنوری کو پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر اکھلیش کی تاجپوشی کے بعد سے شیو پال کیلئے گردش کادور شروع ہو گیا اور انہیں ایس پی ریاستی صدر کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا۔گزشتہ پانچ اکتوبر کو آگرہ میں ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی اجلاس میں اکھلیش کے دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر شیو پال نے انہیں ٹویٹ کرکے مبارک باددی تھی۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ تعلقات میں تلخی کم ہو رہی ہے لیکن اس کے بعد اعلان پارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں ملائم اورشیو پال کانام نہیں ہونے کو لے کر پھر سوال اٹھنے لگے تھے۔