ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ زیباری کو برطرف کرنے کی منظوری

عراق:پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ زیباری کو برطرف کرنے کی منظوری

Thu, 22 Sep 2016 16:52:37    S.O. News Service

بغداد ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عراقی پارلیمان نے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم ہوشیار زیباری کو بدعنوانیوں کے الزامات میں برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مطابق پارلیمان میں بدھ کو رائے شماری کے وقت 328اراکین میں سے 156نے ہوشیار زیباری کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ہوشیار زیباری ایک بااثر کرد سیاست دان ہیں۔انھوں نے اکتوبر 2014 میں وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالا تھا۔اس سے پہلے وہ گیارہ سال تک عراق کے وزیر خارجہ رہے تھے۔ ان سے اگست میں پارلیمان میں بدعنوانیوں کے الزامات پر پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ان سے قبل پارلیمان اسی انداز میں وزیر دفاع خالد العبیدی کو بھی بدعنوانیوں کے الزامات میں رائے شماری کے ذریعے برطرف کر چکی ہے۔ان پر دفاعی سودوں میں خرد برد کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی ستمبر2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے سرکاری محکموں میں بدعنوانیوں کے خاتمے اور اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں لیکن سیاسی رسہ کشی اور سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی وجہ سے وہ بدعنوانیوں کے خاتمے کے لیے اپنے ایجنڈے کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنا سکے ہیں۔
 


Share: