ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 17فلسطینی اساتذہ گرفتار

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 17فلسطینی اساتذہ گرفتار

Sun, 02 Oct 2016 16:27:45    S.O. News Service

رام اللہ،2؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران 17اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو جواب دہ جنرل انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز رام اللہ میں حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے والے اساتذہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور اساتذہ کا احتجاجی کیمپ اکھاڑتے ہوئے کم سے کم 17معلمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے خلاف اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے اساتذہ کے احتجاج کی نگران کمیٹی کے رکن بشیر جوابرہ نے بتایا کہ ہفتے کی شام عباس ملیشیا کے سیکڑوں اہلکاروں نے رام اللہ میں اساتذہ کے دھرنا کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اساتذہ کو سرے عام گھیسٹا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے سترہ کو حراست میں لے لیا گیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اساتذہ نے رام اللہ اتھارٹی کے خلاف اپنے حقوق کے حصول،تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مرعات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اساتذہ کی آئینی اور مبنی برحق تحریک کو کچلنے کیلیے طاقت کا مکروہ ہتھکنڈہ استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔


Share: