کابل،3اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان طالبان نے ملک کے شمال مشرقی شہر قندوز پر آج صبح پھر حملہ کر دیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق طالبان نے انتہائی منظم انداز میں قندوز کے جنوبی اور مشرقی حصوں سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ ملکی فضائیہ بھی زمینی دستوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قندوز کی مختلف چوکیوں پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان نے ستمبر 2015ء میں قندوز پر مختصر وقت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔