ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع انچارج وزیر دیشپانڈ ے کے ہاتھوں'وائلڈ لائف ہفتہ' کا آغاز

ضلع انچارج وزیر دیشپانڈ ے کے ہاتھوں'وائلڈ لائف ہفتہ' کا آغاز

Mon, 03 Oct 2016 12:35:35    S.O. News Service

ڈانڈیلی 2؍اکتوبر (ایس او نیوز)ڈانڈیلی میں واقع لائن سفاری میں ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں 'وائلڈ لائف ہفتہ 'کا آغازکیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیشپانڈے نے کہا کہ انسان نے اپنے مفاد کے لئے ماحولیا ت کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔ایسے حالات میں طلباء اور نوجوانوں کے اندر جنگلات کے تحفظ کی ضرورت و اہمیت کا شعور بیدار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماحول کی حفاظت کے لئے ساحلی علاقے اور ملناڈ وغیر ہ میں ماحولیات کے لئے فائدہ مند درخت اگانے پر پوری توجہ دینا ہوگا۔ماحولیاتی ٹورزم کو فروغ دینے کے پروگراموں کابڑھاوا دینا ہوگا۔اس کے لئے ضلع شمالی کینرا میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت اس پر پورا دھیان دیتے ہوئے کروڑوں روپے کے منصوبے عمل میں لا رہی ہے۔لہٰذا عوام کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

مسٹر دیشپانڈے نے یہ بھی کہا کہ برسہابرس سے جوغریب اور نادار لوگ اپنی زندگی بسانے کے لئے جنگلاتی زمین پر قبضہ (اتی کرمن) کیے ہوئے ہیں ان میں سے بہت سارے لوگوں کو ضلع شمالی کینرا میں بڑی تعداد میں مالکان حقوق(پٹّا) کے دستاویزات حکومت کی طر ف سے فراہم کیے گئے ہیں۔ باقی معاملات پر بھی جلد ہی اقدام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سدارامیا کی کانگریس حکومت نے ہر ایک گھر تک گیس سلینڈر پہنچانے کا بڑا کام کیا ہے اس سے بھی ماحولیاتی تحفظ کو فائدہ ہوا ہے۔اور چولھا جلانے کے لئے جنگل کی لکڑیا کاٹنے اور برباد کرنے کا سلسلہ روکنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ جنگلاتی زمینیں اتی کرمن کرنے سے لوگ باز آجائیں اور اور جنگلات کے تحفظ کی مہم میں سب لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے بتایا کہ اب کی بار 4200خاندانوں کو گیس کنکشن فراہم کیا جائے گا اور آئندہ دنوں میںیہ تعداد مزید بڑھادی جائے گی۔


Share: