ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہر کے28؍ اسمبلی حلقوں میں ڈیالیسس سنٹرقائم ہوں گے: میئر

شہر کے28؍ اسمبلی حلقوں میں ڈیالیسس سنٹرقائم ہوں گے: میئر

Thu, 22 Sep 2016 14:58:50    S.O. News Service

بنگلورو۔21؍ستمبر(ایس اونیوز) شہر کے تمام 28 اسمبلی حلقوں میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے ڈیالیسس مراکز قائم کئے جائیں گے۔یہ بات آج شہر کے میئر منجوناتھ ریڈی نے بتائی۔ شہر کے مہالکشمی لے آؤٹ اسمبلی حلقہ میں ڈیالیسس سنٹر کے افتتاح کے بعد مخاطب ہوکر میئر نے کہا کہ بیشتر اسمبلی حلقوں کے وارڈوں میں ڈیالیسس مراکز قائم کردئے گئے ہیں جہاں غریب مریضوں کو رعایتی شرحوں پر ڈیالیسس فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مہالکشمی پورم وارڈ میں 12بستروں پر مشتمل ڈیالیسس سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گوپالیہاکہاکہ بی بی ایم پی اور دیگر شعبوں کی طرف سے حلقہ میں ترقیات کیلئے 150 کروڑ روپیوں کا گرانٹ مہیا کرایا گیاہے۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے گوپالیہ نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران 60گردوں کے مریضوں کو ڈیالیسس کی سہولت مہیا کرانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ مہا لکشمی لے آؤٹ حلقہ میں پانچ کروڑ روپیوں کی لاگت پر تمام محکموں کے دفاتر پر مشتمل ایک مرکز تعمیر کیاجائے گا۔ ساتھ ہی دیگر سہولیات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔


Share: