ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دمشق کے نزدیک گر کر تباہ

شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دمشق کے نزدیک گر کر تباہ

Thu, 22 Sep 2016 16:53:49    S.O. News Service

دمشق ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شامی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کے روز دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا اس طیارے کو مار گرایا گیا ہے یا یہ کسی فنی خرابی کے نتیجے میں تباہ ہوا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ یہ لڑاکا جیٹ دمشق کے نزدیک واقع قلمون کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔اس کے پائیلٹ کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


Share: