نئی دہلی،5 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سہارا گروپ کو انکم ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اتھارٹی (آئی ٹی ایس سی)کی جانب سے راحت دینے کی تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے آج سہارا کی ڈائریوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اس طرح کی تحقیقات سے کیوں ڈر رہے ہیں۔کانگریس نائب صدر نے ٹویٹ کیا کہ سہارا کے لئے ڈسکاؤنٹ یا مودی جی کے لئے ڈسکاؤنٹ؟، اگر آپ کااندرون دل صاف ہے تو تحقیقات سے کیوں ڈرتے ہیں مودی جی؟۔راہل کا ٹوئٹ میڈیا کی خبر کے بعد آیا کہ انکم ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کمیشن(آئی ٹی ایس سی)نے سہارا کو نومبر 2014میں مارے گئے چھاپے کے بعد استغاثہ اور جرمانے سے چھوٹ دے دی ہے،چھاپے کے دوران لیڈران کو مبینہ ادائیگی کے ذکر والی ڈائری کو برآمد کیا گیا تھا۔خبر کے مطابق آئی ٹی ایس سی نے سہارا کے دعوے سے اتفاق کیا ہے کہ چھاپے کے دوران ملے صفحات کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ثابت نہیں کر سکتا۔خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ حکم دکھاتا ہے کہ آئی ٹی ایس سی نے پہلے کمپنی کے درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور پھر پانچ ستمبر 2016کو اسے دوبارہ قبول کر لیا۔راہل نے نصف ماہ پہلے الزام عائد کیا کہ مودی نے گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے سہارا اور برلا گروپوں سے دولت لی تھی اور اس منصفانہ جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔بی جے پی نے اس الزام سے انکار کرتے ہوئے اگستاویسٹ لینڈ تحقیقات سے توجہ بھٹکانے کوشش کرنا بتایا تھا جن میں کانگریس لیڈران اور خاندان کا نام سامنے آیا تھا۔