نئی دہلی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آرجے ڈی لیڈر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادوآئی آرسی ٹی سی کے دوہوٹلوں کی نگرانی کا ذمہ ایک نجی کمپنی کوسونپے جانے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی ہیڈ کوارٹرپہنچے۔ سی بی آئی کی تحقیقات سے قبل لالویادو نے ٹویٹ کیا کہ حقیقت کو روشنی میں نہیں لایا جا رہا ہے۔ لالوپرسادیادو نے جمعرات کوٹویٹ کرکے لکھاکہ سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے بھرارہتاہے ۔تحقیقات آگ نہیں ہیں۔قابلِ ذکرہے کہ سی بی آئی نے پانچ جولائی کو لالو پرساد، ان کی بیوی رابڑی دیوی اوربیٹے تیجسوی یادو کے خلاف2006 میں رانچی اور پوری میں واقع آئی آرسی ٹی سی ہوٹل کو ایک نجی کمپنی کو الاٹ کرنے میں بے ضابطگی برتنے کے الزام میں بدعنوانی کامعاملہ درج کیاتھا۔جب لالویادو 2004 اور 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیرتھے۔