ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیااورراہل گاندھی نے دیوالی کی مبارکباددی

سونیااورراہل گاندھی نے دیوالی کی مبارکباددی

Thu, 19 Oct 2017 22:15:03    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر سونیا گاندھی اورنائب صدرراہل گاندھی نے آج سب کودیوالی کی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوارمعاشرے میں محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی اور بے پناہ خوشیوں کی بوچھارکرے۔سونیاگاندھی نے روشنی کی سب کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اندھیرے کو چھوڑ روشنی کی طرف لے جانے والے اس عظیم تہوار کی روشنی اورخوشبوآپ کی زندگی میں ہمیشہ خوشیوں، سکون اور خوشحالیاں لائے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس تہوار معاشرے میں محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی اور بے پناہ خوشیاں دے۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیاکہ یہ تہوار آپ سب کے لیے خوشیاں لائے۔آپ سب کے لیے نیک خواہشات۔


Share: