ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب کا مہاجرین کے لیے مزید 7.5کروڑ ڈالر کی امداد کا وعدہ

سعودی عرب کا مہاجرین کے لیے مزید 7.5کروڑ ڈالر کی امداد کا وعدہ

Thu, 22 Sep 2016 16:42:40    S.O. News Service

نیویارک ، 22؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب نے مہاجرین کے لیے مزید ساڑھے سات کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔یہ امدادی رقم بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔سعودی ولی عہد، وزیر داخلہ اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن نایف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں مملکت کی جانب سے یہ اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے مطابق انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔انھوں نے عالمی رہنماؤں کے اجتماع میں بتایا کہ سعودی عرب نے گذشتہ چار عشروں کے دوران میں انسانی امداد کی مد میں 139ارب ڈالرز دیے ہیں۔شہزاد نایف نے کہاکہ سعودی مملکت میں پچیس لاکھ کے لگ بھگ شامی شہری مقیم ہیں۔ان کے ساتھ مہاجروں ایسا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ انھیں مہاجر کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے بلکہ مملکت نے ان کے وقار کا تحفظ کیا ہے اور انھیں نقل وحرکت کی مکمل آزادی دے کر ان کا تحفظ کیا ہے۔سعودی عرب میں رہنے کے خواہاں ہزاروں شامیوں کو اقامتی اجازت نامے دئیے گئے ہیں۔انھوں نے شامی مہاجرین کے حوالے سے مزید بتایا کہ سعودی مملکت نے انھیں لیبر مارکیٹ تک رسائی دی ہے اور انھیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں مفت مہیا کی جارہی ہیں۔ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ شامی بچے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ان خدمات کے علاوہ سعودی عرب ہمسایہ ممالک میں مقیم لاکھوں شامی مہاجرین کے لیے بھی امداد مہیا کررہا ہے۔


Share: