ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری کانت کی بیڈمنٹن رینکنگ میں ٹاپ 10میں واپسی

سری کانت کی بیڈمنٹن رینکنگ میں ٹاپ 10میں واپسی

Sat, 01 Oct 2016 15:11:04    S.O. News Service

نئی دہلی،30ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کے سری کانت کو جاپان اوپن میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کا فائدہ ملا جس سے وہ پانچ مقام کی اچھال سے تازہ جاری بی ڈبلیوایف عالمی درجہ بندی میں نویں مقام پر پہنچ گئے اور مردسنگل میں ٹاپ 10میں واپسی کرنے میں کامیاب رہے۔خواتین زمرے میں دونوں سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے حال میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا ہے لیکن پھر بھی اوپر کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔سابق نمبر ایک کھلاڑی سائنا ریو اولمپکس کے بعد گھٹنے کی سرجری سے نکل رہی ہیں، انہیں تین مقام کا فائدہ ہوا اور وہ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ریو اولمپکس کی چاندی تمغہ یافتہ سندھو نے بھی دو نشان کی چھلانگ لگائی ہے اور انہوں نے آٹھواں مقام حاصل کیا۔اس درمیان جے رام کو مردسنگل میں نو مقام کا نقصان ہوا اور وہ 27ویں مقام پر کھسک گئے ہیں جبکہ ایچ ایس اموراور بی سائی پریتھ بالترتیب 31ویں اور 35ویں مقام پر برقرار ہیں۔قومی چمپئن سمیر ورما کو ایک مقام کا فائدہ ہوا اور وہ 40ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔


Share: