کولمبو،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے اپنی کابینہ میں اہم رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزرائے خارجہ اور خزانہ تبدیل کر دیے ہیں۔ جنوری سن 2015 سے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے والے منگالا ساما راویرا کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب وہ خزانہ اور ذرائع ابلاغ کے وزیر بنا دیے گئے ہیں۔ سری لنکا کے نئے وزیر خارجہ روی کارْونانائیکے ہوں گے جو اِس تبدیلی سے قبل وزیر خزانہ تھے۔