ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری زمینوں پر ہر گز غیر قانونی قبضہ ہونے نہیں دیا جائے گا : چنتامنی رکن اسمبلی کرشناریڈی کا بیان

سرکاری زمینوں پر ہر گز غیر قانونی قبضہ ہونے نہیں دیا جائے گا : چنتامنی رکن اسمبلی کرشناریڈی کا بیان

Tue, 27 Sep 2016 11:07:12    S.O. News Service

چنتامنی:27 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ میں موجود سرکاری جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہوا ہے اور کئی جائیدادوں کے جعلی کاغذات ہے چنتامنی حلقہ کے جتنے بھی سرکاری جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہوا ہے اُن جائیدادوں کو بچانے کے لئے قانونی جنگ کی جائیگی حلقہ کے سرکاری جائیدادوں کی حفاظت میری ذمہ داری ہے سرکاری زمینوں کو بچانے کے لئے بے انتہا جدوجہد کی جائیگی یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے آج تعلقہ کے سنتے کلہلی مرغ ملہ یرکوٹے چیلک نر پورا دیہات کے فصلوں کا جائزہ لینے کے بعد آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں اگر کسی کی جائیداد ہے  اوراگر ان کےکاغذات صحیح نہیں ہے ان کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں جائیداد کے کاغذات بنالیں اگر کسی نے جنگلات کی  سرکاری زمین کے جعلی کاغذات دکھا کر کھاتہ بنانے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مستحق کسان زمین کے لئے عرضیاں داخل کئے ہیں عنقریب ان کسانوں کے داخل کئے گئے عرضیوں کی چھان بین کرکے ان کو زمین فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے آخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ چنتامنی ٹاون اور دیہاتوں میں آنے والے تالابوں کی زمین پر کئے گئے قبضہ جات کو ہٹانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے کسی کے دباؤمیں آئے بغیر اس کام کو انجام دیا جائے گا ۔اس موقع پر رُکن اسمبلی کے ہمراہ تحصیلدار گنگپا کانگریس لیڈر عطاء اللہ ،ڈاکٹر وزیر احمد وغیرہ موجود رہے۔


Share: