ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسا:کیمپ میں تین دن تک چلاسرچ آپریشن ختم، غیر قانونی اسقاط حمل کلینک کاپردہ فاش

سرسا:کیمپ میں تین دن تک چلاسرچ آپریشن ختم، غیر قانونی اسقاط حمل کلینک کاپردہ فاش

Sun, 10 Sep 2017 23:05:06    S.O. News Service

سرسا،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا ہیڈکوارٹر میں شروع ہونے والا سرچ آپریشن اتوار کو ختم ہوا۔اس دوران، کیمپ میں ایک غیر قانونی اسقاط حمل کلینک ہونے کاپتہ چلاہے۔آپ کوبتادیں کہ ڈیرہ چیف گرمیت رام رحیم کے جیل جانے کے بعد 7ستمبر کی صبح سے ڈیرہ میں سرچ آپریشن شروع ہواتھا۔ہریانہ حکومت کے پی آر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ستیش مہرا نے بتایا کہ ڈیرہ میں سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے،اب کورٹ کمشنر اپنی رپورٹ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کو دے گا۔

ستیش مہرا کے مطابق ڈیرہ میں غیر قانونی اسقاط حمل کرائے جانے کا پتہ چلا ہے۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔مہرا نے کہا کہ سرسا میں ایس ایم ایس، انٹرنیٹ اور ریلوے کی خدمات کل یعنی 11ستمبرکوبحال کردی جائیں گی۔

سرچ آپریشن کے دوران پتہ چلا کہ ہسپتال کے نام پر گرمیت رام رہیم انسانی اعضاء کی کالابازاری بھی کرتاتھا۔اتناہی نہیں ڈیرہ کے اندرہی اسکن ٹرانسپلانٹ یونٹ بھی ملی،جہاں غیر قانونی طور پر اسکن ٹرانسپلانٹ بھی کیاجاتاتھا۔سرچ آپریشن کے دوران دو بچے سمیت پانچ افراد کو ڈیرہ کے گوفا سے بچایا گیا۔رام رحیم کے آشرم میں AK47رائفل کی میگزین کاکور، واکی ٹاکی اور مشکوک دوائیوں کاذخیرہ بھی ملا۔


Share: