بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے ورگیی کابیان
اندور،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگیی نے آج کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار دہشت گرد ٹھکانوں پربھارتی فوج کے سرجیل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ کر فوج پر انگلی اٹھانا غداری کے جرم کے برابر ہے۔وجیورگیی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد فوج کے ایک اعلیٰ افسرنے باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد کی اس اقدام کی سرکاری معلومات دی تھیں۔اس کے باوجود اگر کوئی فوج کے حملے پر سوال اٹھاتا ہے، تو یہ غداری کے جرم کے برابرہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ رہا ہے تواس کا مطلب ہے کہ وہ فوج پر شک کررہاہے۔فوج پر بالکل بھی شک نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ اس کا حوصلہ بڑھایا جانا چاہیے۔بھارت میں چینی سامان کے بائیکاٹ کی حمایت میں جاری مہم کوصحیح اشارہ بتاتے ہوئے وجیورگیی نے کہا کہ ہندوستانیوں کی اس مہم کے چلتے چین کو عالمی سیاست میں پاکستان کا ساتھ دینے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے ایک سوال پراترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے کرتادھرتاؤں پر طنز کستے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں جن لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار کی باگ ڈور ہے، ان کے خاندان میں اتنا جھگڑا ہے کہ وہ ایکدوسرے کی سائیکل پنچر کرنے میں لگے ہیں۔ان کاموجودہ اور مستقبل سب کو دکھائی دے رہاہے۔شیوسینا نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 200نشستوں پراپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیاہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس سے اتر پردیش میں بی جے پی کی انتخابی ریاضی بگڑے گی، وجے ورگی نے کہاکہ شیوسینا نے ممبئی میں اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ایسے میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ان صوبوں کے انتخابات میں شیوسینا کو بھلا کون ووٹ دے گا۔