ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سدرمن کپ: ڈنمارک نے ہندوستان کو 4۔1 سے شکست دی

سدرمن کپ: ڈنمارک نے ہندوستان کو 4۔1 سے شکست دی

Tue, 23 May 2017 13:45:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سدرمن کپ مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ڈنمارک نے ہندوستان کو 4۔1 سے ہرا دیا۔ ڈنمارک کے خلاف ریو اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح پی وی سندھو ہی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ڈنمارک کے خلاف ہندوستان کی شروعات خراب رہی اورمکسڈ ڈبلز، مردوں کے سنگلز اور مردڈبلز کے طور پر پہلے تین میچ ہار کر ہی ٹیم پانچ میچوں کے مقابلے میں3-0سے پچھڑ گئی۔ مقابلے کے آغاز اشونی پونپپا اور نوجوان ساتوکساراج ریریڈی کی جوڑی نے کیا، جسے جوچم فشر نیلسن اور کرسٹینا پیڈرسنکی کی لندن اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح جوڑی کو سخت ٹکر دینے کے باوجود 15۔21، 21۔16، 17۔21 سے شکست کا جھیلنی پڑی۔


Share: