ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریو اولمپکس میں بھی تمغہ جیت سکتی ہے ہندوستانی ہاکی ٹیم:ایس وی سنیل

ریو اولمپکس میں بھی تمغہ جیت سکتی ہے ہندوستانی ہاکی ٹیم:ایس وی سنیل

Mon, 20 Jun 2016 11:42:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19جون؍(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چیمپئنز ٹرافی میں اپنے سے اونچی رینکنگ والی ٹیموں کو شکست دے کر پہلی بار چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے تجربہ کار اسٹرائیکر ایس وی سنیل نے کہا کہ اس سے ریو اولمپکس سے پہلے ٹیم کا حوصلہ کافی بڑھا ہے اور اب اسے’’ پوڈیم فنش‘‘ کا یقین ہے۔لندن میں ہوئی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی بہترین کارکردگی کرتے ہوئے ہندوستان نے چاندی کا تمغہ جیتا۔فائنل میں متنازعہ امپائرنگ فیصلوں کے بعد ٹیم عالمی چمپئن آسٹریلیا سے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہار گئی۔سنیل نے سپین کے والیشیا سے انٹرویو میں کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں خاص طور پر فائنل میں کارکردگی کے بعد ریو دی جنیریو اولمپکس کے لئے ہمارا حوصلہ کافی بڑھا ہے،ہمیں لگتا ہے کہ تمغہ جیتنے کا سنہرا موقع ہے اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم میں بڑی ٹیموں کو شکست دینے کا اعتماد پیدا ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ ڈچ کوچ رولیٹ اولٹمیس کو جاتا ہے۔سنیل نے کہاکہ پہلے ہم تمام بڑی ٹیموں سے گھبراتے تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں،اب ہمیں معلوم ہے کہ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں اور ہماری ذہنیت میں یہ تبدیلی رولیٹ کی وجہ سے آئی ہے،وہ ہمیشہ کہتے رہتے ہیں کہ جدید ہاکی میں ٹیموں میں زیادہ فرق نہیں ہے اور ہم کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔


Share: