ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رنجی ٹرافی:گجرات 66سال بعد رنجی ٹرافی فائنل میں پہنچا

رنجی ٹرافی:گجرات 66سال بعد رنجی ٹرافی فائنل میں پہنچا

Wed, 04 Jan 2017 22:42:20  SO Admin   S.O. News Service

ناگپور،4جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات نے جسپریت بمراہ(29رن دے کر 6 وکٹ)کی قیادت میں شاندار بولنگ کی بدولت آج یہاں سیمی فائنل کے چوتھے ہی دن جھارکھنڈ کو جیت کیلئے 235رنز کا ہدف دیا اور پھر اسے 111رن پر سمیٹ کر 123رنز کی فتح کے ساتھ 66سال کے بعد رنجی ٹرافی کے فائنل میں داخل ہوئے۔گجرات نے اس سے پہلے ایک بار 1950-51میں رنجی ٹرافی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن اسے تب ہولکر ٹیم(اب مدھیہ پردیش)سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔گجرات نے صبح چار وکٹ پر 100رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسری اننگز 252رنز پر ڈکلیئر کی اور جھارکھنڈ کو جیت کیلئے 235رنز کا ہدف دیا جس نے پہلی بار رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔اس ہدف کا تعاقب کرنے اتری جھارکھنڈ نے گجرات کے گیند بازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور ٹیم 41اوورز میں 111رنز کے اندر سمٹ گئی۔اس کے دونوں سلامی بلے باز صفر پر پویلین لوٹ گئے،ٹیم کے لیے پانچ بلے باز ہی دہرے ہندسے تک پہنچ سکے جس میں کشال سنگھ نے 24رنز کی سب سے زیادہ رن کی اننگز کھیلی۔ٹیم کیلئے کوئی بڑی شراکت نہیں بن سکی اور مسلسل وکٹ گنوانے کا خمیازہ اسے شکست سے بھگتنا پڑا۔گجرات کے کپتان پارتھیو پٹیل نے صرف تین گیند بازوں کو گیند سونپی۔اس گیند بازوں میں بمراہ نے دوسری اننگز میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 14اوور میں 29رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے، جس سے میچ میں ان کی کل وکٹ سات رہے۔
وہیں پہلی اننگز میں چھ وکٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر آر پی سنگھ نے دوسری اننگز میں تین وکٹ سے میچ میں کل نو وکٹ چٹکائے۔ہاردک پٹیل نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔گجرات نے آج صبح اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 152رن جوڑے۔من پریت جنیجا نے رات کے دو رن کی اننگز کو نصف سنچری میں تبدیل کرتے ہوئے 125گیندوں میں 12چوکے کی مدد سے 81رنز کی اننگز کھیلی۔ہاردک پٹیل چھ رنز ہی بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔نچلے آرڈر میں چراغ گاندھی نے 105گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے اور ایک چھکے سے 51رن بنا کر نصف سنچری مکمل کی۔جھارکھنڈ کے سپن گیند باز شہباز ندیم 69رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ وکاس سنگھ کو دو وکٹ ملے۔
 


Share: