ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راہل گاندھی کے بیان پر اسمرتی ایرانی نے کہا، آپ42سال لیٹ ہو گئے

راہل گاندھی کے بیان پر اسمرتی ایرانی نے کہا، آپ42سال لیٹ ہو گئے

Sat, 22 Jul 2017 20:14:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی اور این ڈی اے حکومت پر جارحانہ تیور کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جوابی حملہ کیاہے۔راہل گاندھی نے جمعہ کو بنگلور میں بھیم راؤ امبیڈکر اٹرنیشل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر نشانہ لگایاتھا۔اس کے بعد ایک کے ایک بہت ٹویٹ کر انہوں نے پی ایم مودی کاموازنہ ہٹلرسے بھی کیاتھا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ہٹلر نے ایک بار کہا تھا کہ سچائی پر مضبوط گرفت برقرار رکھیں، تاکہ آپ کبھی بھی اس کو توڑ مروڑ کر پیش کریں۔آج ہمارے ارد گرد یہی ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے جمعہ کوروہت ویملا سوسائڈ کیس، دادری سانحہ اور نوٹ بندی کے فیصلے پر مودی حکومت کی سخت تنقید کی۔راہل گاندھی نے یہ بھی کہاکہ ملک کے بادشاہ کے ارد گرد موجود کسی کی بھی ہمت نہیں ہے کہ ان سے صحیح بات کہہ سکے۔اس پرٹویٹرکے ذریعے سخت رد عمل دیتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہاہے کہ آپ اس معاملے پر 42سال لیٹ ہوگئے ہیں۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کون ہٹلر سے حوصلہ افزا تھا۔کس نے ملک میں ایمرجنسی لگائی اور کس نے جمہوریت کاگلاگھونٹا۔دراصل اسمرتی ایرانی کا اشارہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی1975میں ایمرجنسی کا اعلان کی طرف تھا۔


Share: