ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجکوٹ آتشزدگی سانحہ کا گجرات ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا

راجکوٹ آتشزدگی سانحہ کا گجرات ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا

Mon, 27 May 2024 11:04:00    S.O. News Service

راجکوٹ، 27/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) گجرات کے راجکوٹ میں ٹی آر پی گیم زون میں بھیانک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ ان میں9 بچے بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ اتنا بھیانک اور دلدوز ہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس کا از خود نوٹس لیا اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ شہری انتظامیہ پر شدید برہمی ظاہر کی۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کی اسپیشل برانچ کےجسٹس بیرین ویشنو اور جسٹس دیوین دیسائی کی بنچ میں ہوئی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ یہ انسان کی پیدا کردہ آفت ہے۔

عدالت نے کہا کہ گیمنگ زون کی تعمیر اور آپریشن کیلئے باقاعدہ اور مناسب قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ احمد آباد میں سندھو بھون روڈ، سردار پٹیل رنگ روڈ اور ایس جی ہائی وے پر بھی موجود گیمنگ زونس عوامی تحفظ کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ 

  ہائی کورٹ نے اس کے ساتھ ہی احمد آباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کارپوریشن کو یہ بتانا ہوگا کہ اس گیمنگ زون کو چلانے کی اجازت قانون کی کس شق کے تحت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کارپوریشن ایک دن کے اندر یہ معلومات فراہم کرے۔ 


Share: