ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رائچور:سیکورٹی کا بہانہ بناکر مجلس اتحاد المسلمین کے عوامی جلسہ کو انتظامیہ نے نہیں دی اجازت

رائچور:سیکورٹی کا بہانہ بناکر مجلس اتحاد المسلمین کے عوامی جلسہ کو انتظامیہ نے نہیں دی اجازت

Sun, 10 Sep 2017 22:10:44    S.O. News Service

رائچور،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے رائچور میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مجلس اتحاد المسلمین کے جلسہ عام کو اجازت نہیں دی گئی ہے، جس کولے کر ایم آئی ایم کے لیڈروں اور کارکنوں میں شدید غم وغصہ دیکھا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ رائچور میں 19اگست کو جلسہ عام منعقد ہونے والا تھا اور گنیش تہوارکے پیش نظر پولیس نے جلسہ عام کو 9ستمبر کو منعقد کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن سکیورٹی کی وجوہات بتاکر پولیس نے اس جلسہ کیلئے بھی اجازت نہیں دی ۔ایم آئی ایم ضلع صدر نور محمد سہروردی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور پولیس پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں راہل گاندھی کے جلسے کیلئے حکومت کے پاس درکار پولیس فورس ہے ، لیکن جب مجلس اتحاد المسلمین کی بات آتی ہے ، تو پولیس کو سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ نور محمد نے الزام لگایا کہ مقامی کانگریس لیڈر ایم آئی ایم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی کے دورے سے خو فزدہ ہیں ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے رویہ کو لے کر عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا۔


Share: