ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے سابق آئی پی ایس افسر ونجارا شروع کریں گے این جی او

دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے سابق آئی پی ایس افسر ونجارا شروع کریں گے این جی او

Sat, 01 Oct 2016 12:39:34    S.O. News Service

احمد آباد، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عشرت جہاں اور سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے کے اہم ملزم ڈی جی ونجارا دہشت گردی کے متاثرین کے انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم(این جی او)شروع کرنے جارہے ہیں ۔ونجارا اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔ونجارا کے علاوہ گجرات کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس ایس کھنڈ واوالا اور مہاراشٹر کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل کے پی رگھوونشی بھی این جی او’ جسٹس فار وکٹمس آف ٹیررزم‘کا حصہ ہیں۔ونجارا نے کہا کہ این جی او قانونی ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ قانونی امداد مہیا کراکر دہشت گردی کے متاثرین کے حقوق کے لیے لڑے گی اور انہیں اپنی رائے اور خدشات رکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے گی ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کا رجسٹریشن کرالیا گیا ہے اور 9 ؍اکتوبر کو رسمی طور پر اس کی شروعات ہوگی۔ونجارا این جی او کے جنرل سکریٹری ہیں جبکہ کھنڈ واوالا اس کے صدر اور رگھوونشی نائب صدر ہوں گے۔انکاؤنٹر معاملے میں ونجارا کے وکیل وی ڈی گجر این جی او کے سکریٹری ہوں گے۔گجرات اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے سابق سربراہ ونجارا نے کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ہندوستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ملک میں بہت ساری این جی اوز ہیں جو دہشت گردوں کے انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہیں۔ہماری این جی او کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے متاثرین کے انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔


Share: