ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دو ہفتوں کے دوران ایران میں 56افراد کو پھانسی

دو ہفتوں کے دوران ایران میں 56افراد کو پھانسی

Fri, 30 Sep 2016 16:17:56    S.O. News Service

تہران،30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں منشیات اور دیگر کیسز میں سزائے موت پانے والے 56قیدیوں کو گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ایران میں انسانی حقوق کارکنوں کی مقرب خبر رساں ایجنسی ھرانا کے مطابق بیشتر قیدیوں کو بھریمجمع میں پھانسی دی گئی۔ ایک قیدی ک کو فارس گورنری کے نیریز شہر کے فٹبال گراؤنڈ میں عوام کے جمع غفیر کی موجودگی میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ گذشتہ دو ہفتوں کیدوران پھانسی پانے والوں ایران کے عرب اکثریتی صوبہ اھواز کے دو سماجی کارکن بھی شامل ہیں۔ ان کی شناخت عدنان مزبان العموری اور علی شریف العموری بتائے جاتے ہیں۔ دونوں ایران کی’’ایفین‘‘جیل میں قید تھے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اھوازی شہری کو ڈاکہ زنی کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔دریں اثناء اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے 33ویں سالانہ اجلاس میں بھی ایران میں اندھا دھند پھانسیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے ایران میں بے گناہ افراد کو پھانسی دیے جانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران میں قیدیوں کو پھانسی دینے کا غیرمعمولی رحجان باعث تشویش ہے۔ پوری دنیا ایران میں قیدیوں کو دی جانے والی پھانسیوں پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔ کیونکہ بیشتر قیدیوں کو سیاسی بنیادوں پر موت کیگھاٹ اتارا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں 5000قیدی پھانسی کی سزا کے منتظر ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں ایران نے درجنوں شہریوں کو سزائے موت دی ہے۔ ایرانی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں میں 300سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ایرانی جوڈیشل حکام نے سنہ 2016ء کے پہلے سات ماہ میں 700افراد کو پھانسی دی ہے جب کہ سنہ 2015ء میں 926افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ایک سال میں پھانسی پانے والوں کی یہ شرح 25برسوں میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔


Share: