ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت عوام کے مفادات کی حفاظت کی پابند: سدرامیا

حکومت عوام کے مفادات کی حفاظت کی پابند: سدرامیا

Sun, 02 Oct 2016 10:51:30    S.O. News Service

بنگلورویکم اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کرناٹک کے مفادات کی حفاظت کی پابند رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے جو بھی ہو اس کیلئے وہ کسی سیاسی پارٹی یا حکومت کو مورد الزام نہیں ٹھہرائیں گے، بلکہ کرناٹک کے مفادات کی حفاظت کی اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ آج میسور میں عالمی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر مخاطب ہوکر سدرامیا نے کہاکہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی آئے ریاست کے عوام کے حق میں مستعد رہنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سنگین حالات میں حکومت نے عوام کے حق میں فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں ریاست کی پیروی کرنے والے فالی ایس ناریمن کو نہیں بدلا جائے گا۔ ریاست کی طرف سے وہ بہترین طریقے سے پیروی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت یہ بھی مطالبہ نہیں کرے گی کہ فی الوقت کاویری آبی تنازعہ کی سماعت کررہی بنچ کے ججوں کو بدلا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کاویری آبی تنازعہ اور پانی کی قلت کے سبب جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، اسے دیکھتے ہوئے اس بار دسہرہ تقریبات کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 


Share: