ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کا اہم لیڈر یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار،مآرب میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی گئی

حوثیوں کا اہم لیڈر یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار،مآرب میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی گئی

Thu, 29 Sep 2016 15:07:28    S.O. News Service

صنعاء،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کی سرکاری فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ایک سرکردہ رہ نما ھاشم الموید کو مآرب گورنری کے صرواح محاذ سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ صنعاء اور مآرب کو ملانے والی ایک شاہراہ کے قریب حوثی شدت پسندوں اور یمن کی آئینی فوج کے درمیان لڑائی کے دوران ھاشم الموید کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ حکومتی فورسز نے شمالی صراوح کے ھیلان پہاڑی سلسلے میں متمرکز باغیوں کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔خیال رہے کہ مآرب اور صنعاء کو باہم ملانے والی شاہراہ تزویراتی طور پر نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس سڑک پر حکومتی فورسز کے کنٹرول کے بعد بنی حشیش ڈاریکٹوریٹ اور مآرب میں دیگر سرکاری تنصیبات کو حوثی باغیوں سے چھڑانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔


Share: