واشنگٹن،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) امریکا نے شام کے تنازعے میں روس کے ساتھ تمام تر رابطے منقطع کر دینے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے حلب کے ہسپتالوں اور پانی مہیا کرنے کے مراکز سمیت مختلف بنیادی ڈھانچوں اور تنصیبات کو روس اور شامی دستوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شام کی امیریکن میڈیکل سوسائٹی نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے ان ہسپتالوں کو براہ راست نشانہ بنایا اور اب مشرقی حلب میں صرف چھ طبی مراکز باقی بچے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق آج کی بمباری میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔