ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

Sat, 27 Apr 2024 19:52:13    S.O. News Service

بھٹکل 27/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

شمس الدین سرکل سے   جیسے ہی کوئی سوار ی  شرالی کی  طرف آگے بڑھتی ہے تو رنگین کٹہ تک ہائی وے   فورلائن سے سیدھے ڈبل  لائن میں تبدیل ہوجاتا ہے، کیونکہ  یہیں پر ایک  برساتی نالہ ہے، جس کو کافی مہینوں سے جوں کا توں چھوڑا گیا ہے۔ اس نالے  کی طرف نہ کوئی مارکنگ ہے اور نہ ہی  کوئی خطرے  کا بورڈ ہے، یہی وجہ ہے کہ    اس نالے کی طرف  سواری کے پہنچتے ہی   سواری کو  آہستگی کے ساتھ دائیں طرف لے جاکر آگے بڑھنا ضروری ہوجاتا ہے۔ چونکہ  شہر میں کہیں پر بھی ہائی وے  پر لائٹنگ نہیں ہے،رات کے اندھیرے میں     اگر کوئی تیز رفتار سواری کو یہ نالہ نظر نہیں آیا تو   حادثے کا شکار ہونا یقینی ہے۔

عوام  انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ حادثہ ہونے سے پہلے ہی  بروقت ضروری اقدام کیا جائے اور  حادثہ ہونے کا انتظار نہ کیا جائے۔


Share: