جے پور 25 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جے پور دہلی قومی شاہراہ پر واقع نیم رانا صنعتی علاقے میں واقع ایک ڈائپر بنانے والی فیکٹری میں گزشتہ رات شدید آگ لگ گئی۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ نیم رانا کے پولس حکام ہتیش شرما نے آج بتایا کہ کل رات سے 35 فائر بریگیڈکی دمکل گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ تاہم آگ پر مکمل طور سے ابھی تک کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا دو کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی اس فیکٹری میں رکھی روئی میں آگ لگی ہوئی ہے ۔ پولس حکام ہتیش شرما نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصانات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔