ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جِم یونگ کِم مزید پانچ برس کے لیے عالمی بینک کے صدر منتخب

جِم یونگ کِم مزید پانچ برس کے لیے عالمی بینک کے صدر منتخب

Wed, 28 Sep 2016 16:53:23    S.O. News Service

واشنگٹن ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عالمی بینک کے صدر جِم یونگ کِم کو مزید پانچ برس کے لیے اس ادارے کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کِم اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے، اسی باعث عالمی بینک کے اسٹاف اور ناقدین کی طرف سے ان کے انتخاب کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس پر انگلیاں بھی اٹھائی گئی ہیں۔ تاہم ورلڈ بینک کے بورڈ کے مطابق جِم یونگ کِم کی طرف سے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور بینک کے داخلی اخراجات میں کمی جیسے فیصلوں کے باعث ان کو دوسری مدت کے لیے یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔


Share: