ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوہری تجربہ ایک شاندار کامیابی ہے، کم جونگ اْن

جوہری تجربہ ایک شاندار کامیابی ہے، کم جونگ اْن

Sun, 10 Sep 2017 19:39:27    S.O. News Service

پیونگ یانگ،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن نے اپنے ملک کے حالیہ جوہری تجربے کو ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے ملک کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر کہی۔ 9ستمبر کو شمالی کوریا اپنے قیام کی سالگرہ مناتا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت پیونگ یانگ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تین ستمبر کے جوہری تجربے کو شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا دھماکا قرار دیا تھا۔ کمیونسٹ ملک کا اصرار ہے کہ وہ جوہری ہتھیار سازی اپنے دفاع کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا مزید بیلسٹک میزائل تجربات کر سکتا ہے۔


Share: