ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمعیۃ علماء ناگپور کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 300؍مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ

جمعیۃ علماء ناگپور کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 300؍مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ

Wed, 20 Sep 2017 21:03:21    S.O. News Service

ممبئی،20ستمبر(ایس او نیوز؍ پریس ریلیز)ناگپور میں جمعیۃ علماء کی جانب سے مفت طبی کیمپ ۔ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر کے10؍ سال سے لیکر60؍ سال کی عمر تک کے 300لوگوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور ان کوچشمے دئے گئے۔

جمعیۃ علماء ناگپور(ارشد مدنی) کی جانب سے اتوار کو صبح 10سے شام5 بجے تک دفتر جمعیۃ علماء قصاب پورہ ،تکیہ محبوب شاہ گراؤنڈ،ناگپورمیں کمپیوٹر کے ذریعہ آنکھوں کی مفت چانچ کی گئی ،جس میں آنکھوں کے ا مراض کی تشخیص کی گئی اور دوا فراہم کی گئی۔ 

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر اور ضلع ناگپور کے صدر مولانا حافظ مسعود احمد حسامی نے کہا کہ خدمت خلق اور بندگان خدا کو راحت پہونچانا جمعیۃ علماء کی روشن تاریخ رہی ہے۔اسی جذبہ اور قدیم روایت کے پیش نظر آج ہم نے احباب کے مشورہ سے یہ میڈیکل کیمپ منعقد کیا ہے۔

مولانا نے کہا کہ اس کیمپ کے لئے ماہر ڈاکٹروں(ڈاکٹر عمران خان ،ڈاکٹرآصف خان ،ڈاکٹرمعین خان ،ڈاکٹرگجبھئے اور ڈاکٹرمشیر خان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔جوآنکھ کے چیک اپ کے بعدمریضوں کو پاور کا چشمہ دے رہے تھے ۔ مولانا نے مزید بتایاکہ اس کیمپ میں آنکھ کے مختلف امراض میں مبتلا 300لوگوں کا چیک اپ کر کے پاور کے چشمے دئے گئے۔ واضح رہے کہ ۴؍ مریضوں کو آنکھ میں موتیا بند کی تشخیص کے بعد انہیں آپریشن کے ریلفر کردیا گیا ۔ 

اس موقع پر جمعیۃ علماء ناگپور کے جنرل سکریٹری جاوید اختر ذمہ داران ، اراکین اور علاقہ کے معزز حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔


Share: