ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

جرمنی کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

Fri, 30 Sep 2016 16:47:23    S.O. News Service

برلن،30ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کے مغربی شہر بوخم کے ایک ہسپتال میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ بوخم شہر کی بیرگ مان شائل یونیورسٹی کے ہسپتال میں یہ آگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات لگی اور تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ اس آگ کی وجہ سے ہسپتال کی کثیرالمنزلہ عمارت کی سب سے اوپر والی منزل جل کر تباہ ہو گئی۔ آگ سے پیدا ہونے والی حدت کی وجہ سے دھاتی فرنیچر اور کھڑکیوں اور دروازوں میں نصب شیشے تک پگھل گئے۔ کچھ حصوں میں ابھی تک لگی آگ پر قابو پانے کے لیے دو سو فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں۔ آگ کی شدت کی وجہ سے بوخم کے قریبی شہروں سے بھی اضافی فائر بریگیڈز کو طلب کر لیا گیا۔


Share: