ٹوکیو ،20مئی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)جاپانی پارلیمان نے ایک ایسے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہنشاہ آکی ہیٹو کو اپنے شاہی عہدے سے سبکدوش ہونے کی اجازت مل جائے گی۔ توقع ہے کہ جلد ہی اس قانون کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یوں جاپانی تاریخ میں دو صدیوں بعد کسی بادشاہ کی طرف سے تخت چھوڑنے کا یہ پہلا واقعہ ہو گا۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ تراسی سالہ آکی ہیٹو رواں برس کے اواخر میں تخت چھوڑتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں اپنے بیٹے اور ولی عہد نارو ہیٹو کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔