ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تواسی لیے گجرات الیکشن کااعلان نہیں کیاگیاتھا؟اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاستی حکومت نے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے اوردیگرمراعات کے تحفے دیے

تواسی لیے گجرات الیکشن کااعلان نہیں کیاگیاتھا؟اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاستی حکومت نے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے اوردیگرمراعات کے تحفے دیے

Thu, 19 Oct 2017 23:48:38    S.O. News Service

احمد آباد،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک طرف الیکشن کمیشن اورمرکزی حکومت گجرات الیکشن کی تاریخ کے اعلان نہ کرنے پرسخت تنقیدکے گھیرے میں ہے جس میں پہلے سے قیاس آرائی تھی کہ چونکہ سرکاروکاس کے نام پراپوزیشن کے سخت گھیرے میں ہے ۔اس لیے سرکارالیکشن کے اعلان سے قبل لالچ دیناچاہتی ہے چنانچہ وہ درست ہوتی نظرآئی۔ گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاستی حکومت نے اساتذہ، شہر اداروں کے اہلکاروں اور دیگر کے لیے بہت سی سوغات کااعلان کیاہے۔اس سال کے بعد ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ سرکاری امدادیافتہ ثانوی اوراعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اچھاخاصااضافہ کیا جائے گا۔ریاست میں105 میونسپلٹیوں کے کارکنوں کو ساتویں تنخواہ کمیشن کے دفعات کے مطابق تنخواہ ملے گی۔گجرات حکومت نے سنگین بیماریوں کے لیے دو لاکھ روپے تک کے مفت طبی علاج کے لیے چلائے جا رہے منصوبوں کے لیے سالانہ آمدنی کی حدکو ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دیا۔نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل نے بدھ کو گاندھی نگر میں صحافیوں سے کہاکہ اب تک حکومت کی جانب سے منظورشدہ کسی بھی ہسپتال میں دولاکھ روپے تک کے علاج کے لیے صرف ڈیڑھ لاکھ سے کم سالانہ آمدنی والے لوگ اہل تھے۔ ابھی ہم نے یہ حدبڑھاڈھائی لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔


Share: