ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کا لگا جھٹکا - لائن مین کی موت!

بیندور میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کا لگا جھٹکا - لائن مین کی موت!

Mon, 03 Jun 2024 19:16:48    S.O. News Service

بیندور 3/جون (ایس او نیوز) : ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران  الیکٹرک شاک لگنے سے  لائن مین کی موت واقع ہوگئی، واردات  پیر کی دوپہر بیندور کے تگّرس قصبہ میں  پیش آئی۔  متوفی کی شناخت محمد  سلیم (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ سلیم کا تعلق   ضلع اُترکنڑا کے  منڈگوڈ   سے ہے اور وہ پچھلے آٹھ سالوں سے Bynduru MESCOM میں کام کر رہا تھا۔

پتہ چلا ہے کہ الیکٹرک شاک لگتے ہی اُسے فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر  اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اُس نے   دم  توڑ دیا۔

 سلیم شادی شدہ ہے اور اس کا دو ماہ کا بچہ ہے۔ اس کی موت سے   پورا  خاندان صدمے میں ہے۔

بیندور پولیس نے جائے وقوع  کا دورہ کیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 


Share: