ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں بینک کی دیوار میں نقب لگاکر چوری کی ناکام کوشش

بیندور میں بینک کی دیوار میں نقب لگاکر چوری کی ناکام کوشش

Wed, 28 Sep 2016 21:53:42    S.O. News Service

بیندور28/ستمبر (ایس او نیوز)بیندور کے قریب واقع یاڈترے سہکاری زرعی دیہی ترقیاتی بینک کی دیوار میں ایک بڑا سوراخ بناکر چوری کی واردات انجام دینے کی کوشش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 تفصیل کے مطابق دیوار میں نقب لگاکر اندر گھسنے اور نقد رقم اڑالے جانے کی ناکام کوشش منگل کے دیر رات کو کی گئی ہے جس کی خبر بدھ کے دن صبح معلوم ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ لٹیروں نے بینک کے سامنے کا شٹر توڑنے کے بجائے دائیں بازو کی دیوار میں ایک آدمی اندر گھسنے لائق سوراخ بنا ڈالا۔پھر اندر جاکرلٹیروں کی ٹولی نے نقدی تلاش کی ہے۔ اس کے ساتھ اندر موجود سی سی کیمرہ کو نقصان پہنچانے کے بعد ہر قسم کا سراغ مٹانے کے لئے سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس نے فنگر پرنٹس ماہرین کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اوربیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

 


 


Share: