چندی گڑھ، 21؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے آج کہا کہ وہ تمام ڈیرہ سے رابطہ کر کے انتخابات سے پہلے ان کا آشیرواد لے گی۔پنجاب بی جے پی کے صدر وجے سانپلا نے یہاں کہاکہ ہم ڈیرہ میں جائیں گے، اور ہم وہاں کھلے عام جائیں گے۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ پنجاب انتخابات کو دیکھتے ہوئے کیا وہ ڈیرہ جائیں گے۔مرکزی وزیر سانپلا نے کہاکہ جہاں چار لوگ بھی کھڑے نظر آئیں گے ہم ان سے ملنے جائیں گے۔ان کے اپنے مسئلے ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹی ڈیرہ یا پنتھوں کو لبھانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ریاست میں کافی تعداد میں ان کے پیروکار ہیں۔صرف پنجاب میں تقریبا دس ہزار ڈیرہ ہیں۔بی جے پی کی اتحادی شرومنی اکالی دل کے ساتھ سیٹوں کی ادلابدلی کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی اکالیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔وہ(اکالی)کیا چاہتے ہیں اور ہم کیا چاہتے ہیں اس پر اتفاق ہونا چاہیے ۔بہر حال انہوں نے نشستوں کی ادلابدلی کی تعداد پر جواب نہیں دیا۔بی جے پی بٹالہ، برنالہ ، گڑھ شنکر اور مانسا سیٹیں چاہتی ہے اور وہ امرتسر مشرقی، ابوہر، رج پورہ اور لدھیانہ مغربی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہے۔