ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی انتخابات پر کانگریس لیڈروں کی اہم میٹنگ

بی بی ایم پی انتخابات پر کانگریس لیڈروں کی اہم میٹنگ

Sun, 25 Sep 2016 11:36:53    S.O. News Service

بنگلورو24؍ستمبر(ایس او نیوز)برہت بنگلور مہانگر پالیکے انتخابات کے سلسلے میں کانگریس کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیلئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کیا ،جس میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ، کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ ، سابق وزیر کے جے جارج اور جنتادل (ایس) کے باغی اراکین اسمبلی شریک رہے۔28؍ ستمبر کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو برقرار رکھنے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کی حکمت عملی پر اجلاس میں تبادلۂ خیال کیاگیا۔ جنتادل (ایس) کی طرف سے میئر کاعہدہ اس کے حق میں چھوڑنے کی ضد کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے باغی جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کو طلب کرکے کی گئی میٹنگ کافی اہمیت کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔میٹنگ میں طے کیاگیا کہ جنتادل (ایس) کو ڈپٹی میئر کا عہدہ اور چند اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ دینے کے متعلق ایچ ڈی کمار سوامی سے بات چیت کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے تعلقات میں کافی سدھار آیا ہے، خاص طور پر جے ڈی ایس سربراہ اور سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کی رہائش گاہ پہنچ کر وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے کاویری مسئلے پر تبادلۂ خیال اور 20 سال بعد ودھان سودھا کی میٹنگ میں پہلی بار دیوے گوڈا کی سدرامیا کے ہمراہ شرکت کے نتیجہ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان مفاہمت کے آثار اور نمایاں ہوگئے ہیں۔ آج کی میٹنگ میں طے کیاگیا کہ کسی بھی حال میں جے ڈی ایس کو اس بات کیلئے راضی کیاجائے کہ کانگریس سے اس کا اتحاد برقرار رہے۔


Share: